ذریعۂ آمدنی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کام یا دھندا جس سے پیسہ کمایا جائے۔ "ہم علم ہی کی روٹی کھاتے ہیں یہی ہمارا ذریعہ آمدنی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، مہذب اللغات، ٤١٩:٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'ذَرِیعَہ' کو کسرہ اضافت کے توسّط سے فارسی مصدر 'آمدَن' سے ماخوذ اسم 'آمدَنی' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا (آمدنی مضاف الیہ اور 'ذریعہ' مضاف)۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٨ء کو "مہذب اللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کام یا دھندا جس سے پیسہ کمایا جائے۔ "ہم علم ہی کی روٹی کھاتے ہیں یہی ہمارا ذریعہ آمدنی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، مہذب اللغات، ٤١٩:٥ )

جنس: مذکر